ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز
جمعے کو راولپنڈی میں مظاہرین کی خیمہ بستی، فیض آباد پر اسٹیج لگا دیا جائے گا: اسد عمر
راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے احتجاجی مارچ اور دھرنے کا مقام فیض آباد سے تبدیل کرکے علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دی ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے۔ راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔
جلسہ فیض آباد ہی ہوگا: اسد عمر
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی اورملک کے مختلف علاقوں سے خیمہ بستی میں لوگ شامل ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنا فیصلہ کربیٹھی ہے اور اب اس انتشار سے نکلنے کا ایک واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے، فیض آباد پر عمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا، مشاورت کر لی گئی ہے۔
-
تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسے، دھرنے کیلئے انتظامیہ سے اجازت لے: ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف [ پی ٹی آئی] کو اسلام آباد میں کی ...
پاكستان -
تحریک انصاف کا مطالبات کی منظوری تک ملک گیر احتجاج کا اعلان
ملک کے وفاق کی سب سے بڑی حزب اختلاف پارٹی پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی ] نے ...
پاكستان -
چئیرمین تحریک انصاف کی قیادت میں لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی صوبائی ...
پاكستان