لاہور: سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں تین ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان
نجی دفاتر کو بھی ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا پابند کیا جائے گا
پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث ہفتے میں 3 دن سکولوں کی چھٹیوں کا سرکاری نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت سے قبل ہی حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جمع کرا دیا گیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکول تاحکم ثانی جمعہ، ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے تمام نجی اداروں کے ملازمین کے ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں، نجی ادارے اور ملازمین جمعہ اور ہفتہ کو گھر سے کام کریں گے، عدالتی حکم کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے کیا جائے گا، نجی اداروں کے ملازمین 15 جنوری تک گھروں سے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضائوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 345 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار235 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔
درجہ بندی کے لحاظ سے ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے، 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت کہلاتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
-
بھارت میں فضائی آلودگی سے سالانہ پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ بچوں کی اموات
بھارت کے شہروں اور قصبوں میں زہرآلود فضا سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر ایک ...
ایڈیٹر کی پسند -
فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 17 لاکھ افراد گردے کے امراض میں مبتلا
ایک جدید امریکی طبّی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی ہر سال پوری دنیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
آلودگی میں کمی، برسوں بعد بھارت کشور ہندوستان 'کوہ ہمالیہ' کے نظارے نمایاں
فضائی آلودگی کے نتیجے میں برسوں سے بھارت میں کوہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیوں کوں قرب ...
بين الاقوامى