وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے لئے اعلی اختیاراتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان سمیت دیگر اہم وزرا شامل ہیں۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔
کانفرنس میں اعلی سطحی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جائے گی اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس سٹیک آؤٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزرا اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔
-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا خانیوال میں دوانٹیلی جنس افسروں کوقتل کرنے کا دعویٰ
پاکستان میں فعال دہشت گردوں کے کالعدم گروپ تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے بدھ کے روز ...
پاكستان -
پاکستان نےاسرائیلی وزیرکے مسجدِ اقصیٰ کے اشتعال انگیزدورے کی شدیدمذمت کردی
پاکستان نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیرکی ...
پاكستان -
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات اورسہولتوں کی ایک فہرست اتوار کے روز اسلام آباد میں ...
پاكستان