سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پاکستان اور یو این کی عالمی کانفرنس کا جنیوا میں آغاز
عالمی تعاون پر شکر گزار ہیں، پاکستان کو فوری بحالی کے لئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مشترکہ میزبانی میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان کے عنوان سے عالمی کانفرنس جنیوا میں جاری ہے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے پاکستان کو16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام انٹونیو گوتیریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک پانی موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فریم ورک تیار کیا ہےجس پر کام کرنے کے لئے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ متاثرین کی مدد کرنے پر یورپی یونین سمیت تمام دوست ممالک کا شکر گزار ہوں، ہمیں سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، پاکستان مشکل میں مدد کرنے والے ممالک کو کبھی نہیں بھولے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کا خود جا کر مشاہدہ کیا، برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے پاکستان کو فوری 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی کانفرنس کی میزبانی کے لئے وفد سمیت جنیوا روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین ...
پاكستان -
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک کا پاکستان کو 1٫3 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ
ورلڈ بینک نے پاکستان کوسیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر دینے کا ...
پاكستان -
سیلاب کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے: صدر پاکستان
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں غربت ...
پاكستان -
حالیہ سیلاب سے 32 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا: اسحاق ڈار
تباہ حال املاک کی تعمیر نو کی لاگت 16 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گی
پاكستان