ترکیہ زلزلہ

وزیراعظم کی ترک صدرسے ملاقات،زلزلے میں ہزاروں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارِافسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے اور ان سے ترکیہ میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع اوربنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم نے ان سےگفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے درد اور کرب کومحسوس کیا ہے۔پاکستانی عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔

صدر ایردوان نے تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے لیے پاکستان کی مدد اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کی قوم اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے مزید مضبوط اور پُرعزم ہوکراُبھرے گی۔

وزیر اعظم ترکیہ میں حالیہ شدید زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے یک جہتی اورحمایت کے اظہار کے لیے برادرملک کا دورہ کررہے ہیں۔وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے اور وہاں امدادی سرگرمیوں میں شریک پاکستان کی ریسکیواورریکوری ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔

میاں شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک بھی ترکیہ کے دورے پرگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں