گورنرخیبرپختونخوا کے حاجی غلام علی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دے دی۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ مجھ پر ساری قوم کا دبائو تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہماری اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی ہے اور کے پی میں 28 مئی کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھے ہیں اور اٹھیں گے، امید ہے الیکشن خیر خیرت سے ہو جائیں۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی تھی ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 14, 2023
صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخواہ کا عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/jAOdUCJqBC
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔