جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آنے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران خان کے دور میں دائر غیر معمولی دوسری نظر ثانی درخواست کی واپسی کے لیے موجودہ حکومتی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کی۔ اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
ویب گاہ پاکستان 24 نے اٹارنی جنرل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریو واپس لینے کے لیے ان چیمبر سماعت تھی، سماعت ان چیمبر ہوئی۔
بریکنگ نیوز:
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) April 10, 2023
جسٹس فائز عیسی کے حق میں آنیوالے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں عمران خان کے دور میں دائر غیر معمولی دوسری نظر ثانی درخواست کی واپسی متعلق حکومتی استدعا پر فیصلہ محفوظ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کی، اٹارنی جنرل پیش ہوئے pic.twitter.com/zhR5CTMQaq
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہماری استدعا تھی دوسری نظرثانی یا کیوریٹو ریو کی ہمارے آئین میں کوئی گنجائش نہیں، انڈیا میں کیوریٹو ریو کے لیے باقاعدہ فیصلہ دیا گیا۔
اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ کیا ان چیمبر سماعت کے دوران کوئی گلے شکوے ہوئے۔ اٹارنی جنرل سوالات پر مسکراتے رہے۔ سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہو سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے جواب دیا کہ ’’نو کمنٹس۔‘‘
-
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپسی کی حکومتی درخواست، فیصلہ محفوظ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں آنے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران خان کے ...
پاكستان -
آئین کی حفاظت کا حلف اٹھانے والوں نے ہی اپنے دستور کی خلاف ورزی کی: جسٹس قاضی فائز
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ آئین کی حفاظت کا حلف ...
پاكستان