صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر حیران اور شدید پریشان ہوں، اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔
اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے مزید کہا کہ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک، بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
I am alarmed, shocked & deeply disturbed over the current situation in the country arising out of the arrest & manhandling of the former PM Imran Khan. The loss of human lives as an aftermath is heart-wrenching, regrettable, unfortunate & highly condemnable.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 11, 2023
Protest is a…
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے، میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پر زور اپیل کرتا ہوں۔