پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ سنا دیا کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کرا سکتے۔
خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پر قائم قام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018ء کے سیکشن 2 اور 3 اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، جسمانی خدوخال کے مطابق کسی کو مرد نہیں کہا جا سکتا، ایکٹ کے سیکشن 7 کو بھی غیر اسلامی قرار دے دیا گیا کیونکہ سیکشن 7 کے تحت مرضی سے جنس کا تعین کرکے کوئی بھی وراثت میں مرضی کا حصہ لے سکتا تھا جبکہ وراثت میں حصہ جنس کے مطابق ہی مل سکتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شریعت کسی کو جنس تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی۔ کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کر سکتا۔ جنس وہی رہ سکتی ہے جو پیدائش کے وقت تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خواجہ سرا خود کو مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا ان تمام بنیادوں حقوق کے مستحق ہیں جو آئین میں درج ہیں، خواجہ سراؤں کی جنس کا تعین جسمانی اثرات پر غالب ہونے پر کیا جائے گا۔ جس پر مرد کے اثرات غالب ہیں وہ مرد خواجہ سرا تصور ہو گا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جنس کا تعلق انسان کی بائیولاجیکل سیکس سے ہوتا ہے۔ نماز، روزہ، حج سمیت کئی عبادات کا تعلق جنس سے ہے۔ جنس کا تعین انسان کی احساسات کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خواجہ سرا خود کو مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے۔
-
’پاکستانی ٹرانس جینڈر حج پر جا سکیں گے‘
اس برس پاکستانی ٹرانس جینڈر یا مخنث اسکاؤٹس کا ایک گروپ بطور حج رضاکار پاکستانی ...
پاكستان -
بنگلہ دیش کے ایک قصبے میں ٹرانس جینڈر میئر کا انتخاب
بنگلہ دیش کے ایک دور افتادہ قصبے میں ایک ٹرانس جینڈر کو میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لئے پہلا باقاعدہ اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل
خواجہ سراؤں کے لئے پہلا روایتی اسکول قائم کرنے کا فیصلہ ایکسپلورنگ فیوچر فاؤنڈیشن ...
پاكستان -
پاکستان: خواجہ سرا نیوز کاسٹر کی سوشل میڈیا پر دھوم
پاکستان میں جہاں حالیہ برسوں میں خواجہ سرا برادری سے امتیازی سلوک کے خلاف بلند ...
پاكستان -
خواجہ سرا بحالی پروگرام اور ڈاکٹر امجد ثاقب
وہ ایک عجیب محفل تھی۔۔۔ دل کی محفل جیسی۔۔۔ دلگداز اور ہری بھری۔۔۔ جس میں آنسو بھی ...
سیاست -
بھارت میں خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ مل گیا
فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ نے لکشمی تریپاتھی کی درخواست پر دیا
ایڈیٹر کی پسند