پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلانے ملاقات کی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے ایک بیان کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
-
اقوام متحدہ میں پاکستان سمیت او آئی سی کے مندوبین کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات
مندوبین کا الہامی کتب اور مقدسات کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کا مطالبہ
بين الاقوامى -
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں: پاکستان
پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے اسلامو فوبیا پر مبنی ایک اور ...
پاكستان -
پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے: شہباز شریف
قوی امید ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان اس ہدف کے حصول میں پاکستان کی مدد کریں گے: قومی ...
پاكستان