نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالی یوسفزئی نے غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
I’m horrified to see the bombing of al-Ahli Hospital in Gaza and unequivocally condemn it. I urge the Israeli government to allow humanitarian aid into Gaza and reiterate the call for a ceasefire. I am directing $300K to three charities helping Palestinian people under attack. pic.twitter.com/JiIPfnTUvY
— Malala Yousafzai (@Malala) October 17, 2023
ملالہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’میں غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر دہشت زدہ ہوں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ میں اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے اور جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرے۔‘