آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کی کرسمس تقریب میں شرکت
دشمن دراڑیں ڈالنے پر تُلا ہے، ہمیں یک جان ہونا ہو گا: جنرل عاصم منیر
پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے متحد اور یک جان ہونا ہو گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں مسیحی برادری کی کرسمس تقریب میں شرکت کی ہے اور انہیں مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان میں مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے متحد اور یک جان ہونا پڑے گا۔
ISPR: General Syed Asim Munir joined the Christian community at Christ Church, Rawalpindi in Christmas celebrations.
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 25, 2023
The congregation welcomed COAS and thanked him for sharing the festivity. COAS wished Merry Christmas to the entire Christian community in Pakistan.
COAS… pic.twitter.com/QIHRreMU9O
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے حقیقی ویژن پرعمل کرنے اور معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہاکہ اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہو گی۔ قائد نے کہہ دیا تھا کہ ہر کوئی اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضروری ہے کہ قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھی جائے۔
آرمی چیف نے اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش پر ان کے ویژن اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو کہہ دیا تھا کہ ہر کوئی اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہے۔
جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو اعتراف کیا، اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے خوشیوں میں شریک ہونے پر سپہ سالار کا شکریہ ادا کیا گیا۔
-
پاکستان میں بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا؟
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی زیر حراست بلوچ یکجہتی مارچ کے 290 شرکاء کو ...
پاكستان -
پاکستان اور اومان کی مشترکہ بحری مشقیں' ثمر الطیب 2023 ' مکمل ہو گئیں
' ثمر الطیب' 2023 کے نام سے پاکستان اور اومان کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو ...
بين الاقوامى -
غزہ میں بچوں کا قتل عام اور جنگ بند کی جائے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ہونے والی نمائش میں 50 سے زائد ...
پاكستان