پاکستانی فورسز کی مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ایرانی علاقوں میں کارروائیوں کے تناظر میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں اپنا قیام مخثصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ میں ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا یے کہ نگران وزیر اعظم کاکڑ نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا ہے۔ دورہ مختصر کرنے کی وجہ پاکستان کی ایران میں فضائی کارروائی اور دوطرفہ صورت حال بنی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ مختصر کر کے فوری وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔