وزیر برائے مذہبی امور پاکستان چودھری سالک حسین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے
پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج 2024 کے سلسلے میں پاکستانی عازمین حج کے لیے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک 22696 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمین حج کے لیے 9 مئی سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اب تک 93 فلائیٹس عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہیں۔ سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 22696 ہے۔
وزیر مذہبی امور اس سے قبل مدینہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے پاکستان کے عازمین حج کے لیے حج انتظامات کا جائزہ لیا۔ اتوار کے روز چودھری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ خیال رہے فریضہ حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون کے درمیان متوقع ہے۔
وزارت مذہبی امورکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری سالک حسین سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیز اور پاکستانی عازمین حج کے رہائشی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ ادائیگی کے بعد وزیر مذہبی امور پاکستانی حج مشن کے مکہ آفس کا دورہ کریں گے۔ نیز اب تک 11000 پاکستانی عازمین حج ریاض الجنۃ جا چکے ہیں۔ خیال رہے سال 2024 میں 179210 پاکستانی فرزندان توحید حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
-
پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین
پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر ...
پاكستان -
فوربز 2024 کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں دو خواتین سمیت سات پاکستانی شامل
مذکورہ سات پاکستانیوں نے انٹرپرائز، صارف ٹیکنالوجی، فنون اور مالیات کے شعبوں میں ...
پاكستان -
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز کہا ہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ...
پاكستان