پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنیسی ’اے پی پی‘ نے ترجمان مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوہدری سالک حسین پیر کو مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

سرکاری سکیم کے لئے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز نمبر 3727 کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے۔ نجی حج سکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ آئندہ دو روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے پانچ روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عازمینِ کی وادیِ منیٰ کے لئے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہو گا۔

پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کےلئے کیمپ آفس قائم کر دیا ہے جس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں