علاقائی اتحادیوں کے ہمراہ بحرین میں پاک بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی مشقوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاک بحریہ کا جنگی جہاز یرموک ان دنوں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحرین کے دورے پر ہے۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان پہنچنے پر بحرین بحریہ اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز اور بحرین بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔

کمانڈنگ آفیسر نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ڈپٹی کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دورہ کے دوران پاکستانی سفیر، کمانڈر میری ٹائم کولیشن فورسز ،بحرین نیوی کے حکام، ممتاز کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی اور دوست ممالک کے سفارتی حکام کی بڑی تعداد نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔

دورہ کے اختتام پر پی این ایس یرموک نے پہلے بحرین بحریہ کے جنگی جہاز المنامہ، امریکی بحری جنگی جہاز ڈینئیل انوائے (DANIEL INOUYE) اور جاپان کے جنگی بحری جہاز جے ایس (JS SAMIDARE) کے ساتھ؛ دو طرفہ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔

مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی، باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

پاکستان بحریہ سمندر میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان بحریہ عالمی بحری تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت, بحری قزاقی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشنز میں بحر ہند کے علاقے میں تعینات ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں