وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، چھ فوجی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور پانچ افراد کو مار دیا گیا۔ حملے میں چھ فوجی جوان بھی لقمہ اجل بن گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں