عازمین حج کی سہولت کےلیے پاکستانی وزارت اورسعودی ایئرلائنز کے درمیان معاہدے پردستخط: میڈیا

پاکستان کو 179,210 عازمینِ حج کا کوٹہ دیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو اطلاع دی کہ پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمینِ حج کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سعودی ایئر لائنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 179,210 عازمینِ حج کا کوٹہ مختص کیا ہے جسے سرکاری اور نجی سکیموں میں مساوی تقسیم کیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی وزارتِ مذہبی امور کے ساتھ معاہدے کے تحت سعودی ایئر لائنز حکومت کے زیر کفالت 35,000 پاکستانی عازمینِ حج کو سفری خدمات فراہم کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا، "معاہدے کو ایک تقریب کے دوران باضابطہ شکل دی گئی جس میں پاکستان میں سعودی ایئر لائنز کے کنٹری منیجر سلطان الحربی اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے شرکت کی۔"

اس میں مزید کہا گیا، "تعاون کا یہ اقدام وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان ایک معاہدے کے بعد ہوا ہے۔ پی آئی اے نے بھی اس سال کے حج آپریشنز کے لیے 35,000 عازمین کے لیے سفری انتظامات کا عہد کیا ہے۔"

وزارتِ مذہبی امور نے اس ماہ کہا کہ اس نے پاکستان کی نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ساتھ بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو اگلے سال حج کے لیے نگران افراد اور معاونین کے انتخاب کے لیے امتحانات کا انعقاد کرے گا۔

پاکستان ہر سال ایک مسابقتی عمل کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومت کے محکموں سے سینکڑوں معاونین اور ڈاکٹروں کا انتخاب کرتا ہے تاکہ مقامی عازمین کو سعودی عرب میں سالانہ مناسکِ حج ادا کرنے میں سہولت فراہم کی جائے۔ وزارت نے کہا کہ وہ "جلد ہی" ایک اشتہار کے ذریعے انتخاب کا اعلان کرے گی۔

پاکستانی حکومت نے نومبر میں نئی حج پالیسی کی منظوری دی تھی۔

وزارت کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت آئندہ سال کے حج اخراجات 1,075,000 سے 1,175,000 روپے کے درمیان ہونے کی توقع ہے جبکہ حج کے دوران جانوروں کی قربانی کے لیے 55,000 روپے اضافی خرچہ آئے گا۔

حج کے واجبات کی پہلی قسط 200,000 روپے درخواست کے وقت جمع کروانا ہو گی جبکہ 400,000 روپے کی دوسری قسط قرعہ اندازی اور آپ کا نام منتخب ہو جانے کی صورت میں دس دن کے اندر ادا کی جائے گی۔ باقی رقم اگلے سال 10 فروری تک ادا کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں