صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیزرجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیئے۔
اتوار کو ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ2024 پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا ہے، قومی اسمبلی نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے مطابق ہوگی، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے۔