خیبر پختوانخوا کے ضلع لوئرکرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور تین سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔
مقامی ہسپتال میں لائے گئے چار زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل مسال خان، فرنٹیئر کور کے سپاہی رحیم اللہ اور رضوان بھی شامل ہیں۔