پاک فوج نے بھارت کے مزید 48 ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھیجے گئے مزید چھ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کر دیے, افواج پاکستان نے اب تک بھارت کے کل 77 ڈرونزکو تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی اور مختلف ٹیکنالوجی کے ڈرونز بھیجنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرون مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ڈرونز گرائے گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن اور چار ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آٹھ مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا، ڈرونز کی تباہی سے بھارت کو اربوں ڈالرکا نقصان ہوچکا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں