وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کی ملاقات

مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے منگل کو یہاں ملاقات کی اورمشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، پاکستان مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کےلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں