پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 200 ملین ڈالر کے حلال گوشت کی تجارت کا معاہدہ
پاکستان اور ملائیشیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے جس کے تحت دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط کرتے ہوئے ملائیشیا پاکستان سے 200 ملین ڈالر کا حلال گوشت خریدے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں زراعت و تعلیم کے شعبے میں بھی تعلقات کو تجدیدی کوششوں کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا اور معاشی و تزویراتی تعلقات میں وسعت پیدا کی جائے گی۔
یہ اعلانات پاکستان کے وزیر اعظم کے تین روزہ دورہ ملائیشیا کے موقع پر سامنے آئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ملائیشیا حالیہ عرصے میں امریکہ و سعودی عرب کے غیر معمولی دوروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دونوں وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم نے اس موقع پر تفصیلی بات چیت کی ہے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم نے کہا ملائیشیا پہلے ہی پاکستان سے چاول کی درآمد میں اضافہ کر چکا ہے اور اب گوشت کی درآمد کے حوالے سے بھی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ پاکستان سے حلال گوشت کی درآمد ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا ہم 200 ملین ڈالر کا گوشت پاکستان سے خریدیں گے۔
دونوں ملکوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا ہے کہ نئے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھائیں گے۔ خاص طور پر سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینیئرنگ، ریاضیات ، نئی نئی اختراعات اور ڈیجیٹل انڈسٹری کے علاوہ سیمی کنڈکٹرز کے شعبوں میں ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا پاکستان سے جو گوشت ہم منگوائیں گے اسے مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ملائیشیا کی ضروریات اور معیار کا خیال رکھے گا۔
انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہم ملائیشیا کی طرف سے عائد کردہ شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اگلے برسوں میں تجارت میں مزید اضافہ ہو۔
اس موقع پر انور ابراہیم نے حلال سرٹیفیکیشن کے سلسلے میں پاکستان میں کیے گئے اقدامات کو بہت سراہا ہے۔
خیال رہے پاکستان و ملائیشیا کے درمیان اس وقت سالانہ تجارت کا حجم 1.4 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان سے ملائیشیا کو کی جانے والی برآمدات 515 ملین ڈالر ہیں، جو 2024 میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ملائیشیا سے درآمد 960 ملین ڈالر ہے۔
-
پاکستان، سعودیہ سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم
سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے ...
بين الاقوامى -
صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کیلئے سرگرم ہیں، دفتر خارجہ
مشتاق احمد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت سے ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہوتے ہی ...
بين الاقوامى -
حماس اور مصری انٹیلی جنس کے مابین ملاقات: تحریک کے مطالبات کیا ہیں؟
العربیہ/الحدث کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد نے آج مصری انٹیلی جنس کے حکام کے ...
مشرق وسطی