پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلۂ قرأت کی میزبانی کرے گا

مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک کی وزارتِ مذہبی امور 24 سے 29 نومبر تک اسلام آباد میں ملک کے اولین بین الاقوامی مقابلۂ قرأت (آئی کیو سی-2025) کی میزبانی کرے گی جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک سے 34 سے زائد قارانِ کرام مجتمع ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان نے کہا، یہ تقریب پاکستان کے مذہبی و ثقافتی منظرنامے میں ایک تاریخی سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور اس کا مقصد ہے کہ مسلم اقوام کے درمیان بین الثقافتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مستحکم کرتے ہوئے قرآنی تلاوت کے فن کو فروغ دیا جائے۔

سرکاری تاریخوں کے مطابق گروپ-ون اور گروپ-ٹو کے مقابلے 24 سے 27 نومبر تک اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے آڈیٹوریم میں ہوں گے۔ تقسیمِ انعامات کی عظیم الشان تقریب 29 نومبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہونا قرار پائی ہے جہاں فاتحین کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

توقع ہے کہ ریاستی سطح کے معززین افتتاحی اور اختتامی دونوں تقاریب کی صدارت کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا، یہ تقریب مسلم دنیا کے اندر مذہبی سفارت کاری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے جس سے ملک کی ثقافتی اور روحانی روایات بین الاقوامی سطح پر سامنے آتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں