غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں کی پاکستان کی طرف سے مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کی طرف سے غزہ اور مغربی کنارے میں کیے جانے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ان کے دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطینی شہریوں کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بد ترین اور پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بنی معاہدہ 10 اکتوبر 2025 کو ہوا تھا تاہم اب تک اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو غزہ میں بھی نشانہ بنارہی ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوج نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر بمباری کی جس سے کم از کم 6 فلسطینی شہید ہوگئے ان میں ایک فلسطینی بچہ بھی شامل تھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر خارجہ پاکستان نے ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، خیال رہے غزہ میں 2 سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ اور اب کی کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 72000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ان میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔ اس دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے 1050 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد مجموعی طورپر 680 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں