پاکستانی عازمین حج کے ابتدائی قافلے مسجد نبوی اور ریاض الجنہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستانی عازمین حج نے مدینہ پہنچ کر ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کی ہے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی ہے۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی طرف س بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کے یہ ابتدائی قافلوں سے وابستہ پاکستانی ہیں جو 18 اپریل سے شروع ہونے والی حج پروازوں کے ذریعے سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

عازمین حج کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ایک انتہائی محبوب سرگرمی ہوتی ہے۔ مسجد نبوی میں منبر رسول کے ساتھ ہی ریاض الجنہ کا ٹکرا ہے۔ جس میں نوافل کی ادائیگی کا بطور خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی میں نمازوں کا اہتمام کرنے کا ثواب بھی عام مسجدوں یا جگہوں پر نماز ادا کرنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

تمام عازمین حج کو طے شدہ شیڈول کے تحت مدینہ منورہ بھی لایا جاتا ہے۔ تاکہ وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دے سکیں، ریاض الجنہ میں کچھ وقت رک کر نوافل کا اہتمام کر سکیں اور اپنی بہت ساری نمازوں کی مسجد نبوی میں ادائیگی ممکن بنا سکیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال 179210 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ ان میں سے 119000 سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جبکہ بقیہ پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے توسط سے حجاز مقدس پہنچیں گے۔

وزارت حج نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی جانے کے لیے بھی قافلوں کے لیے الگ الگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ تمام ملکوں سے آئے عازمین حج کو منظم انداز سے موقع مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں