پنجاب : مریم حکومت کا تاریخی کارنامہ، لاہور میں فلم نگری بنانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

صوبائی حکومت نے پنجاب کو امریکہ و بھارت کی طرح فلمی دنیا میں ترقی دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک فلمی شہر آباد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق اس سے پنجاب کی بیٹیوں اور بیٹوں کو فلم انڈسٹری میں وسیع پیمانے پر ملازمتیں فراہم ہو سکیں گی۔ جبکہ پاکستان کو دنیا میں فلم انڈسٹر اور فن و تخلیق کے حوالے سے نئی شناخت ملے گی۔

پاکستان کے سب سے برے اور خوشحال ترین سمجھے جانے والے صوبہ پنجاب نے اپنے دارالحکومت لاہور جسے عام طور پر اہل لاہور داتا کی نگری کہہ کر بھی پکارتے ہیں میں 50 ایکڑ پر مشتمل ایک فلم نگری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ صوبے میں فلمی دنیا کو نئے سرے سے آباد کیا جا سکے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتوار کے روز بتائی ہے۔
لاہور کو پاکستان کے قیام کے شروع میں باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، پھر ایسی حکومتیں آئیں جنہوں نے کالجوں کی تعداد بڑھادی اور یہ کالجوں کے شہر کے طور پر جانا جانے لگا۔ اب وزیر اعلیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے باقاعدہ طور پر فلم نگری کی شناخت دی جائے گی۔ تاکہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی جگہ ڈیجیٹل میڈیا کے نمایاں ہو جانے کے بعد ایک بار پھر فلمی صنعت کو ترقی دی جاسکے۔

یہ ضرورت اس لیے محسوس کی گئی ہے کہ صوبے میں توانائی اور مہنگائی کے مسائل کی وجہ سے دوسری صنعتوں کو جہاں غیر معمولی دھچکہ لگا ہے سوشل میڈیا کے آنے کی وجہ سے سینما ہالز اور حتیٰ کے تھیٹر ہال بھی ویران ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایک وجہ لوگوں کا اس تفریح کو اپنے لیے مہنگا تصور کرنا بھی بنا کہ سوشل میڈیا پر سب سستا مل جاتا ہے۔ جس سے فلمی صنعت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
اس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلم نگری کا منصوبہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں پیش کار، ہدایتکار اور اداکار سبھی آن بورڈ لیے گئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک خود مختار فلم نگر آباد ہو جس میں مداخلت نہ ہو۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ نے لکھا پنجاب کا یہ فلم نگر عالمی معیار کے سٹوڈیوز سے مزین ہوگا۔ بہترین پروڈکشن لیب قائم کی جائیں گی۔ اس میں ایک جھیل بنائی جائے گی۔ ایک بڑا کنونشن ہال بنایا جائے گا جو بین الاقوامی فلم ایوارڈ شوز کے انعقاد کا مرکز بنے گا۔ علاوہ ازیں میوزک سکول قائم کر کے قوم کی نوجوان بچیوں اور نوجوان بچوں کو گانا بجانے کی باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ عام آدمی میں بھی موسیقی کے حوالے سے ایک معیار نظر آئے۔ یوں یہ تفریح کا زبردست موقع ہوگا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا 'اس منصوبے کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ہزاروں بچوں اور بچیوں کو اس فلم نگری میں روزگار دیا جائے گا۔ اس شہر کی نوعیت کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں جانا جائے گا۔ کیونکہ ہمارا ویژن پنجاب کو فن کی تخلیق کے حوالے سے دنیا کا مرکز بنانا ہے۔ یہ شہر نوجوانوں اور فنکاروں کے لیے ایک تحفہ ہو گا۔ وہ اس میں اپنے خوابوں کی تعبیر پاسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں