حج سیزن

پاکستان کی حج کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز کی تعیناتی، عازمین کی تعداد 160,000 سے متجاوز

ایک گائیڈ کی قیادت میں 188عازمین کا گروپ مناسکِ حج ادا کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کی تعداد 160,000 سے تجاوز کر جانے کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے جمعہ کو کہا ہے کہ پاکستان نے حج کے دوران عازمین کی مدد کے لیے تربیت یافتہ گائیڈز تعینات کیے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور ہر سال حج گائیڈز اور معاون عملے کا تقرر کرتی ہے جو پاکستانی عازمین کو مناسکِ حج ادا کرنے میں مدد کرتے اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ وہ پورے مقدس سفر کے دوران باخبر اور منظم رہیں۔

رہنمائی کے علاوہ معاون عملہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کو انتظامی، طبی اور لاجسٹک مدد فراہم کرتا ہے تاکہ عازمینِ حج اپنا دینی فریضہ بآسانی ادا کر سکیں۔

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے وزیر سردار محمد یوسف کے حوالے سے کہا، "وزارت نے حج کے لیے گائیڈز کی تربیت اور تقرری مکمل کر لی ہے۔ 188 عازمین کا ایک ایک گروپ ایک گائیڈ کی قیادت میں مناسکِ حج ادا کرے گا۔"

وزیر کے مطابق مملکت میں موجود ان 160,000 پاکستانیوں میں سے 118,000 سے زائد سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کر رہے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے کہا، "عازمینِ حج کو سات اور آٹھ ذی الحجہ کی درمیانی رات منیٰ لے جایا جائے گا۔" نیز کہا ہے کہ اس سال خوراک، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں شکایات کا تناسب "ایک فیصد سے بھی کم رہا ہے۔"

یوسف نے پاکستانی زائرین پر زور دیا کہ وہ حج کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک کا وقار مزید بلند ہو۔

اس سال زیادہ تر پاکستانی عازمین نے سعودی عرب کا سفر مکہ روٹ کے اقدام کے تحت کیا جس سے مسافروں کے لیے پاکستان سے روانگی سے قبل ہی امیگریشن اور کسٹم کا عمل مکمل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں