خیبر پختونخواہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاح ہلاک، ایک زخمی

حادثہ مانسہرہ کے گاؤں کیوائی کے قریب پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں اتوار کو سیاحوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ایک ہنگامی امدای سروس نے بتایا۔

حادثے میں مشرقی شہر سیالکوٹ سے جانے والی ایک گاڑی شامل تھی جو کے پی کے ضلع مانسہرہ کے گاؤں کیوائی کے قریب پہاڑی علاقے میں سڑک سے الٹ کر کھائی میں جا گری۔

ریسکیو 1122 کی ہنگامی سروس نے ایک بیان میں کہا، "زخمی کی شناخت تیمور ولد خرم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تنویر ولد ساحر، جنید ولد سہیل اور دو خواتین شامل ہیں۔"

ریسکیو 1122 نے یہ نہیں بتایا کہ گاڑی سڑک سے ہٹ کر کھائی میں کیوں گری۔

کیوائی گاؤں کی قریبی پہاڑی سڑکیں ہمالیائی پہاڑی علاقوں سے گذرتی ہیں جہاں تیز موڑ، تنگ راستوں اور گہری گھاٹیوں کی وجہ سے ڈرائیونگ انتہائی مشکل ہو جاتی ہیں۔ موسلا دھار بارش، مٹی کے تودے گرنے اور پھسلن سے یہ خوبصورت راستے خطرناک راستوں میں بدل سکتے ہیں جہاں گاڑیوں کے بے قابو ہو جانے اور کھائیوں میں گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ نیز کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں بھی قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سڑکوں کی خراب حالت، ٹریفک قوانین کے نفاذ میں کمزوری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے پاکستان میں سڑک کے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔

مئی میں ایک منی بس شمال مغربی پاکستان میں ایک موٹر وے کے ساتھ کھڑی بس سے ٹکرا گئی تھی جس میں 17 افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں