
ایرانی پہلوان کیوں روسی پہلوان سے ہارا؟ وجہ اسرائیل تو نہیں
ہارنے کا خوف یا کھیل سیاست کی نذر
پولینڈ میں جاری انڈر ۲۳ کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان کو ان کے کوچ نے روسی پہلوان کے ساتھ مقابلے میں ہارنے پر مجبور کیا تاکہ اگلے راونڈ میں اسرائیلی پہلوان سے آمنا سامنا نہ ہو۔
ایرانی پہلوان علی کریمی جو ایشیئن گیمز میں طلائی حاصل کر چکے ہیں اور مقابلے میں تین دو سے برتری بھی حاصل کیے ہوئے تھے کہ اچانک انہیں اپنے کوچ کی طرف سے مقابلہ نہ جیتنے کی ہدایات موصول ہوئی۔
The bitter tragedy of a nation summarised in less than 2 seconds:
— Damon Golriz (@DamonGolriz) November 26, 2017
Twice, his coach yells at him in Persian: “Ali bebaaz” (Ali #YouMustLose).
Why? Just to avoid confronting Israeli wrestler in the 1/4-final.
So very sad.
#باید_ببازی pic.twitter.com/TPeGfmsYGG
کوچ کی طرف سے مقابلہ نہ جیتنے کی ہدایات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جس میں واضح سنا جا سکتا ہے کہ کوچ علی کریمی سے مقابلہ ہارنے کا تقاضا کر رہا ہے۔