روس کے نجی جنگجو ویگنر ملٹری گروپ کے سربراہ یوگونی پریگوزن نے اب تک کے سب سے شدید حملے میں کھل کر کر روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور ملک کے چیف آف جنرل اسٹاف پر تنقید کی اور ان پر اپنی فوج کو تباہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔
یوگونی پریگوزن نے ، جنہیں روسی صدر کے ساتھ اپنی سابقہ قربت کی وجہ سے پوتن کا شیف کہا جاتا ہے ، آج منگل کو ایک آڈیو پیغام میں جو انہوں نے ٹیلیگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا، بتایا کہ شوئیگو پرائیوٹ آرمی ویگنر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر دفاع پر ویگنر گروپ کو اسلحے سے محروم کرنے کا بھی الزام لگایا، اور کہا کہ یہ اقدام سنگین غداری کے مترادف ہے۔
اپنے جارحانہ بیانات کے لیے جانے جاتے ویگنر کے بانی کا یہ حالیہ دنوں دوسرا ایسا حملہ ہے۔ چند روز قبل انہوں نے وزارت دفاع اور فوج کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ "خوفناک اور قاتل بیوروکریسی" مشرقی یوکرین کے علاقے باخمت میں پیش رفت میں تاخیر کی ذمہ دار ہے۔
پریگوزین کے بہت سے بیانات سے ویگنر گروپ اور ماسکو میں عسکری قیادت کے درمیان شدید اختلافات ظاہر ہوئے ہیں۔
روسی حکومت نے متعدد روسی میڈیا کے نمائندوں اور دیگر کو مطلع کیا ہے کہ وہ پریگوزن پر توجہ نہ دیں۔
سرگئی مارکوف، ایک ممتاز تجزیہ کار جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سخت حامی ہیں، نے انکشاف کیا کہ انہیں "قیادت" کی جانب سے براہ راست حکم ملا تھا کہ کہ وہ ویگنر کو مت چھیڑیں۔
یہ تنقید صدر پوتن کے یوکرین پر فوجی کارروائی کے دوسرے سال میں داخل ہونے کے موقع پر خطاب سے دو دن پہلے سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ ویگنر گروپ اپنے گردونواح میں روسی فوج کی نمایاں کامیابی کے باوجود باخمت پر کئی ہفتوں بعد بھی قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔
-
جنوری میں بھارت نے ریکارڈ روسی تیل درآمد کیا: رپورٹ
تجارتی ذرائع کے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی روسی تیل کی درآمدات ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی امریکاکوآیندہ مہینوں میں نئی بستیوں کی اجازت نہ دینے کی یقین دہانی
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل آیندہ ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغربِ اردن میں اسرائیل کےآبادکاری منصوبہ پراظہارِمایوسی
اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی سرگرمیاں 1967 کی سرحدوں پرمبنی دوریاستی حل کی راہیں ...
مشرق وسطی