پیغبر اسلام کے حکم پر بشارالاسد کو ووٹ دیا تھا:مفتیِ اعظم
شام کے مفتیِ اعظم شیخ احمد حسون نے ایک نشری بیان میں کہا ہے کہ ''انھوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر حالیہ صدارتی انتخابات میں بشارالاسد کے حق میں ووٹ دیا تھا''۔
مفتی اعظم کا یہ بیان شام کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا ہے اور اس کی انٹرنیٹ پر بھی تشہیر کی جارہی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے شامی فوج کو اپنے پیروکار کے لیے اہم قرار دیا تھا ۔ انھوں نے اس حدیث کا شامی فوجی کی حمایت میں حوالہ دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے شام کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بشارالاسد کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔شیخ احمد حسون نے ٹی وی کے ناظرین کو یہ بھی باور کرایا ہے کہ ''یہ ایک طویل جنگ ہوگی اور ہم ہی اس میں فاتح ٹھہریں گے''۔
شامی مفتی اعظم صدر بشارالاسد کے سب سے بڑے حمایتی ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً ان کی حمایت میں فتویٰ نما بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔2013ء میں ایک بیان میں انھوں نے شامی صدر کی حمایت کو ایک مذہبی فریضہ قراردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ شام کے اندرون اور بیرون سے مسلمانوں کو ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
اس سے پہلے انھوں نے ایک فتویٰ جاری کیا تھا جس میں تمام مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ باغیوں کے مقابلے میں بشار الاسد کی حمایت کریں۔گذشتہ سال ایک اور نشری بیان میں انھوں نے شامی والدین سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو فوج میں شمولیت کے لیے بھیجیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے بچے لڑائی میں مریں گے نہیں بلکہ وہ اللہ کے ہاں اجر پائیں گے۔
-
بشارالاسد عوام میں نمودار،نماز کے لیے دمشق کی مسجد میں آمد
شام کے مفتیٔ اعظم احمد حسون اور وزیراعظم وائل الحلقی بھی صدر کے ہمراہ تھے
مشرق وسطی -
بشارالاسد کی حمایت فرض عین ہے: مفتیٔ اعظم شام
شام کے اندر اور باہر رہنے والے مسلمان صدر اسد کا ساتھ دیں
صفحة اول -
بشار الاسد کے ایجنٹ نے مفتیٔ اعظم شام کے بیٹے کو قتل کر دیا
قتل کا مقصد عوامی ہمدردی حاصل کرنا تھا: العربیہ لیکس
مشرق وسطی