ذہین عورت سے شادی کے فوائد !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کی ایبرڈین یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ خواتین میں بلند آئی کیو( IQ ) لیول ، امراض پیدا ہونے کے مقابل ایک روک کی حیثیت رکھنے والا عامل ہے۔

اس سلسلے میں سائنس دانوں نے دو جُڑواں مردوں کی صحت کے گہرائی کے ساتھ جائزے کا تجربہ کیا۔ تجربے سے واضح ہوگیا کہ جس شخص کی شادی بلند آئی کیو( IQ ) کی حامل خاتون سے ہوئی تھی اس کو فتورِ عقل کے مرض کا کم سامنا رہا اور اس نے طویل عمر پائی۔

اگرچہ سائنس دانوں نے ذہین خواتین سے شادی کرنے والوں کے دماغ میں زوال عقل یعنی کہ (dementia) کا کچھ رجحان دریافت کیا (ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کی یاداشت اور سوچنے، گفتگو کرنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے).. تاہم ان افراد پر یہ علامات کبھی ظاہر نہیں ہوئیں۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ذہین خواتین سے شادی کرنے والے افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی عقلوں کی مشق کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں تاکہ اپنی بیویوں کی سطح کے شانہ بشانہ چل سکیں اور ان کے ساتھ رابطہ جاری رکھ سکیں۔ اس طرح کی یومیہ مشق مردوں کی عمر میں کئی برس کا اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں