مصر: نکاح خواں کی بیٹی کی رسم نکاح کے دوران ناگہانی موت!
حال ہی میں انڈونیشیا میں ایک قاری کے تلاوت کلام پاک کے دوران اچانک انتقال کی ویڈٰیوں لاکھوں مسلمانوں کو دکھی کردیا تھا، ایسا ہی ایک واقعہ ان دنوں مصرمیں پیش آیا ہے جہاں ایک نکاح خواں اپنی بیٹی کی تقریب نکاح کے دوران نکاح پڑھاتے ہوئے اچانک انتقال کرگیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی مصر کی القلیوبیہ گورنری کے طوخ سینٹر میں پیش آیا جب ایک مقامی نکاح خوان مرسی خلیل سلامہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اپنی بیٹی کے نکاح کے وقت انتقال کرگیا۔ عین تقریب نکاح میں لڑکی کے والد کے انتقال نے شادی کی خوشی کو ماتم میں تبدیل کردیا۔ گھر میں ہرطرف کہرام برپا ہوگیا اور شادی کی ساری خوشیاں غم وواندوہ میں تبدیل ہو گئیں۔
مصری نکاح خواں کی موت حرکت قلب کے اچانک بند ہونے سے واقع ہوئی۔ اس ناگہانی موت کا اہل خانہ کو تک یقین نہیں تھا۔ مرسیٰ خلیل کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مرسیٰ خلیل سلامہ ایک نیک سیرت اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ وہ ناراض لوگوں میں صلح کراتے اور ایک دوسرے سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی ہمیشہ تلقین کرتے رہے۔ انہیں اکثر یہ کرتے سنا جاتا تھا کہ ’اے اللہ ہمارا خاتمہ خوبصورت انداز میں فرما‘۔
-
انڈونیشیا کے قاری کا قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال
قاری جعفر عبدالرحمان کی آخری لمحات کی ویڈیو
ایڈیٹر کی پسند -
شادی کی تقریب میں دولہا نے دلہن کو تھپڑ کیوں رسید کیا ؟
یقینا وہ ایک ناقابلِ فراموش اور خوب صورت لمحہ تھا جب شادی کی تقریب کے دوران دولہا ...
ایڈیٹر کی پسند -
تیونسی جادو گرکی اپنی شادی میں جادو گری:ویڈیو
شادی میں دلہا دلہن ہوا میں اڑنے لگے!
ایڈیٹر کی پسند -
عراق : شادی کی تقریب میں دو خودکش بم دھماکے ، 20 افراد ہلاک
عراق کے شمالی شہر تکریت کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب میں دو خودکش ...
مشرق وسطی -
سحر انگیز درخت نے شادی کو سوگ میں بدل ڈالا !
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب ...
بين الاقوامى -
بیگانی شادی میں ٹرمپ دیوانہ کیوں ہوا!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے شہہ سرخیوں کی زینت کو بنے ہی ...
ایڈیٹر کی پسند