قومی دن پر سعودی عرب کے 2000 محافظوں کی عسیر میں شاندار پریڈ
عسیر میں قومی دن کے موقع پر فوجی پریڈ دیکھنے عوام کا سمندر امڈ آیا
سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ 2000 سپاہیوں نے جزیرہ کدمبل سے عسیر کی طرف پیدل چلتے ہوئے قومی دن کی شاندار پریڈ کو دیکھنے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔ سعودی عرب کے سپاہیوں، جوانوں اور افسروں نے عسیر میں ہونے والی تاریخی پریڈ میں حصہ لینے کے لیے 90 کلو میٹر کا سفر طے کیا۔ پریڈ میں حصہ لینے والوں میں پیادہ دستے، خصوصی دستے اور فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔ اس کے علاوہ 60 فوجی ٹرک، 3 ہیلی کاپٹر اور 12 جنگی طیارے اس شاندار پریڈ طیارے شامل تھے۔
عسیر میں 89 ویں قومی دن کی تقریب میں میرینز کی شرکت کو خطے کے عوام اور زائرین کی جانب سے زبردست پذیرائی فراہم کی گئی ابھا میں ہونے والی فوجی پریڈ کو دیکھنے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔
پریڈ میں شریک سعودیوں میں سے ایک سالم عبد اللہ الاحمری نے عسیر کی عسکری پریڈ کو مسلح افواج کی بہترین تنظیم کی عمدہ مثال اور قومی دن کو شاندار جشن قرار دیا۔
ایک اور مقامی شہری سلطان الزامل نے اس تقریب کے منتظمین کے حسن انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مسلح افواج اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عسیر کے عوام کو بھی فوجی پریڈ کے جشن میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔
خیال رہے کہ آج 23 ستمبر کو سعودی عرب کے 89 ویں قوم دن کی مناسبت سے جنوبی گورنری عسیر میں شاندار فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی قومی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سعودی عرب کے قومی ترانے کے خالق ابراہیم خفاجی کون تھے؟
مرحوم ابراہیم کی کچھ یادیں ان کے فرزند کی زبانی
بين الاقوامى -
امریکا : شہزادی ریما قومی دن کی خوشیوں میں سعودی ہم وطنوں کے ساتھ شریک
واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں مملکت کے 89 ویں قومی دن کے حوالے سے رنگا ...
بين الاقوامى -
اماراتی ولی عہد کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو قومی دن کی مبارکباد
دونوں ملکوں کی شراکت کی جڑیں بہت گہری اور ویژن ایک ہے: محمد بن زاید
بين الاقوامى