سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ ویلیو کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں سوشل ڈویلپمنٹ بینک میں بزنس سیکٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر سلطان الحمیدی نے بتایا ہے کہ دنیا میں الیکٹرانک گیمز کے شعبے کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 180 ارب ڈالر ہے جب کہ اس وقت سعودی عرب میں اس کا حجم تقریباً ایک ارب ڈالر ہے، جو بہت زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں ترقی کے پروگرام وژن 2030 تک اس کا ہدف اڑھائی ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مقصد اس اہم اور منافع بخش شعبے کی مسلسل حمایت کرنا اور اس میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ اسی حمایت کے نتیجے میں "سافی" پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کی قیادت خود ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان کررہے ہیں۔ یہ ایک ایسا گروپ ہے جو الیکٹرانک گیمز کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ کاروباری افراد کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔

"ڈیلنی کمپاس" ایونٹ کے دوران کل شام کو ریاض شہر میں "گیمز اینڈ الیکٹرانک اسپورٹس" کےموقع پر بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ایونٹ ڈیلنی بزنس سینٹر نے پیش کیا ہے جس میں کاروباری افراد اور فری لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے والوں کو ایک چھت تلے جمع ہونے کا موقع دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں