22 رمضان 1444 ہجری کی رات کو مکہ کے عظیم الشان حرم میں رمضان کا پر نور اور روحانیت سے معمور ماحول ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے جو حرمین شریفین کے امور کی صدارت کی جانب سے شائع کی گئیں۔
ان تصاویر میں عازمین اور زائرین کی تعداد ، عبادت کے لیے انہماک اور ان کی آسانی کے لیے کیے گئے انتظامات اور حرم کے جمالیاتی پس منظر کے ساتھ ساتھ رمضان کی پرکیف فضا کو بھی دکھایا گیا ہے۔
تغريدات متسلسلة | خلفيات جمالية بأجواء رمضانية رصدتها لكم عدسة #رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/DRxVlh7zjj
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) April 12, 2023
دوسری جانب مکہ المکرمہ ریجن کے نائب امیر اور مرکزی حج کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ بدر بن سلطان نے ایک اجلاس میں آخری عشرے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اس سال حج کے موسم 1444 ہجری کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔
انہیں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں حجاج کرام کی مکہ المکرمہ میں آمد اور رہائش سے متعلق ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے سروس ایجنسیوں کی تیاری، مسجد الحرام میں ان کی عبادات کے انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
حرم میں ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ 600 ہزار سے زائد کھانے اور 32 ہزار لیٹر سے زائد آب زمزم تقسیم کیا جا چکا ہے۔
-
’کدی ٹنل سے نمازی اور عازمین صرف 7 منٹ میں مسجد حرام میں پہنچنے لگے‘
مسجد حرام میں کچھ فاصلے پر موجود کدی ٹنل نے حرم مکی کا قصد کرنےوالے عازمین کے لیے ...
مشرق وسطی -
حرم مکی میں معتکف افراد کے لیے سحری ، افطاری ، طبی کلینک اور نجی لاکر کا انتظام
معتکفین کی دیکھ بھال کے لیے الگ یونٹ قائم کردیا گیا: الغامدی
مشرق وسطی -
خادم الحرمین الشریفین کے زیرصدارت جدہ میں کابینہ کا اجلاس
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرصدارت منگل کوجدہ میں ...
بين الاقوامى