حج کے موقعے پر خواتین رضا کار مردوں کے شانہ بہ شانہ حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش ہوتی ہیں۔
خواتین رضا کاروں کی طرف سے حج کے موقعے پر ایک بزرگ خاتون کو طبی سروس فراہم کرنے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ حج کے دوران اس خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد سے فوری طبی امداد فراہم کر کے اس کی جان بچالی گئی۔ خواتین کارکنوں نے بزرگ خاتون کی جان بچانے کے لیے سر توڑ کوشش کی اور فوری طبی امداد سے نہ صرف اس کی طبیعت سنھبل گئی بلکہ اس نے جمرات میں کنکر زنی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی صحت اس وقت خراب ہوئی جب وہ منیٰ میں رمی جمرات کے لیے جا رہی تھی۔ خواتین رضاکاروں نے نہ صرف ضرورت مندوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی بلکہ انہیں کنکریاں مارنے میں بھی مدد فراہم کی گئی۔
خواتین رضاکاروں کی جانب سے بزرگ خاتون کی طبی امداد "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی کیمرہ ٹیم کے سانے دی گئی۔
خیال رہے کہ سعودی ہلال احمر اتھارٹی سے وابستہ 2,300 سے زیادہ خواتین رضاکار نے 1444ھ کے حج سیزن کے کام میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سب کا مشن حجاج کرام کو حج کے موقعے پر مناسک کی ادائی میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
رضاکار ٹیمیں مملکت کی زمینی راہ داریوںکے ذریعے بیت اللہ کے زائرین کی آمد کے بعد سے ان کی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے، جہاں وہ صحت اور انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔ بندرگاہوں، زمینی راہ داریوں اور ہوائی اڈوں پر بھی رضا کار ٹیمیں حجاج کی رہ نمائی اور مدد کے لیے تعینات ہیں۔
-
حجاج کرام کی خدمت مملکت کے لیے باعثِ فخر ہے، سعودی ولی عہد
حج کی ادائی کو آسان بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اوراپنی تمام صلاحیتوں کو ...
بين الاقوامى -
حجاج کرام کی خدمت کے لیے جمرات پل پر 4 ہسپتال اور 16 ایمرجنسی مراکز قائم
سعودی عرب کی حکومت نے حج کے موقعے پر عازمین کی طبی سہولت کے لیے غیر معمولی اقدامات ...
حج -
گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 11 ہزار ہوگئی
سعودی عرب میں حجاج کرام نے مناسک حج کی ادائی کے دوران گرمی کے باعث لوگوں کے نڈھال ...
مشرق وسطی