سعودی عرب میں تین جنوری 2025ء کو بین الاقوامی ایونٹ "ڈاکار ریلی 2025" کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ مملکت میں اس بڑے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔ ایونٹ کی سرگرمیاں 17 جنوری تک جاری رہیں گی۔
اس ریلی کا اہتمام سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن نے وزارت کھیل کی نگرانی میں کیا ہے۔
یہ ریلی مملکت کے جنوب میں واقع بیشا گورنری سے شروع ہوگی۔پہلی بار جنوب سے شمال کی طرف، پھر مشرق کی طرف ربع الخالی صحرا میں شبیطہ کی طرف روانہ ہوگی۔ ربع الخالی دنیا کا سب سے بڑا مسلسل ریت کا صحرا ہے۔
یہ سفر 14 دن تک جاری رہے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے والی کاریں اس دوران متنوع خطوں والے علاقوں سے گزریں گی۔ اس سے شرکاء کو شاندار مناظر اور آثار قدیمہ کی یادگاروں کو تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈاکار ریلی کو کھیلوں کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ ریلی کے شائقین اور چیمپئنز کو ایک شاندار صحرائی ماحول میں اکٹھا کرے گی۔ ڈاکار ریلی میں 12 اہم مراحل شامل ہیں۔ اس کا اہم ترین مرحلی "48 آورز کرونو" ہےجو ربع الخالی میں میراتھن کا فیصلہ کن مرحلہ ہے۔
-
سعودی ڈاکار ریلی 2025ء کی تیاریاں مکمل، ریلی کے چھٹے ایڈیشن کا شیڈول جاری
سعودی عرب کی وزارت کھیل نے سعودی ڈاکار ریلی 2025 کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات کا ...
مشرق وسطی -
’ریلی ڈاکار‘ کے مقابلے میں شامل خاتون ریسرحادثے کے بعد مقابلے سے باہر
سعودی عرب میں ریلی ڈاکار کی ڈرائیور ماہا الحملی 2024ء کے ڈاکار ریلی کے پانچویں ...
مشرق وسطی -
قھوے کی چینک تھامے سعودی نوجوان بنے ڈاکار ریلی کے چیمپیئنز کے میزبان
سعودی عرب کی میزبانی میں جاری بین الاقوامی تفریحی ایونٹ ’ڈاکار ریلی‘ اس وقت عالمی ...
ایڈیٹر کی پسند