کیا"کورٹی سول کا کاکٹیل" نامی نیا مشروب ڈیپریشن اور تناؤ کم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک مشروب صارفین کی کافی مقبولیت اور توجہ حاصل کر رہا ہے جسے اس کے موجد نے "کورٹی سول کا کاکٹیل" کا نام دیا ہے۔ دراصل یہ ایک روایتی قدرتی جوسز کا مجموعہ ہے، مگر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ مشروب انسان کے تناؤ اور دباؤ کو کم کر سکتا ہے۔

اس مشروب کے حامی دعویٰ کرتے ہیں کہ اس میں شامل اجزاء، جن میں سنگترے کا جوس، ناریل کا پانی اور نمک شامل ہیں۔ یہ بلند سطح کے کورٹی سول کو کم کرنے اور "ایڈرینل گلینڈ تھکن" کے علاج میں مددگار ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تناؤ اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور توانائی کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

کورٹی سول ایک ہارمون ہے جو ایڈرینل گلینڈز پیدا کرتے ہیں۔ یہ گلینڈز دیگر ہارمونز بھی بناتے ہیں، جیسے ایڈرینالین، جنسی ہارمونز، اور الڈوسٹرون جو جسم میں نمک کے توازن اور بلڈ پریشر پر اثر ڈالتا ہے۔

سائنس کی ویب سائٹ "سائنس الرٹ" کی رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ عام تاثر ہے کہ کورٹی سول صرف "دباؤ کا ہارمون" ہے لیکن اس کے اہم کام بھی ہیں۔ یہ خون میں شوگر بڑھاتا ہے تاکہ توانائی فراہم ہو، میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

ہمارے جسم میں کورٹی سول مسلسل پیدا ہوتا رہتا ہے، مگر اس کی سطح دن اور رات کی روشنی کے چکر کے مطابق بدلتی ہے۔ صبح اٹھنے کے فوراً بعد یہ بڑھتا ہے، دن کے آغاز میں زیادہ ہوتا ہے، دوپہر کے بعد کم ہوتا ہے اور رات میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ جاتا ہے۔

کورٹی سول کا کاکٹیل کے اجزاء

"سائنس الرٹ" کے مطابق’ کورٹی سول‘ کا کاکٹیل کی ترکیبیں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر عام طور پر آدھا کپ سنگترہے کا جوس، آدھا کپ ناریل پانی، تقریباً ایک چوتھائی چائے کا چمچ نمک اور کبھی کبھار پوٹاشیم یا میگنیشیم کا پاؤڈر۔

اس مشروب کی صحت سے متعلق افادیت وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم اور نمک میں موجود سوڈیم سے جوڑی جاتی ہے۔ وٹامن سی ایڈرینل گلینڈ کی صحت اور کورٹی سول کے توازن کے لیے فائدہ مند ہے۔ ناریل پانی پوٹاشیم کا ذریعہ ہے، جو خلیوں کی صحت اور دل کی دھڑکن کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

اگرچہ پوٹاشیم کورٹی سول کو براہ راست متاثر نہیں کرتا، مگر یہ کچھ اثرات جیسے بلند بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ میگنیشیم توانائی کی پیداوار کے لیے ضروری ہے اور دائمی دباؤ کے دوران کم ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا موقف

رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ مشروب کچھ اہم وٹامنز اور معدنیات پر مشتمل ہے، مگر اس کے کورٹی سول کی سطح کو نمایاں طور پر کم کرنے کا امکان کم ہے، خاص طور پر کیونکہ اس میں شوگر اور نمک زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دباؤ کو کم کرنا ہی ایڈرینل گلینڈ کی صحت اور کورٹی سول کے توازن کو برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔

تحقیقی مطالعے کے مطابق ذہنی توجہ، مراقبہ اور آرام سب سے مؤثر طریقے ہیں بلند کورٹی سول کی سطح کو کم کرنے کے لیے موزوں ہیں۔ سائنسدان پانچ قسم کی سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں جو دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان میں ورزش، علمی اور تخلیقی سرگرمیاں، سماجی رابطے، اور خود کو پرسکون کرنے کی مشقیں جیسے سانس کی مشقیں اور مراقبہ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں