سبز چائے یا کالی چائے… بالوں کی نشوونما کے لیے کون سی بہتر؟
سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کی چائے سے بال دھونے کے طریقے کافی مقبول ہو رہے ہیں، کیونکہ چائے میں موجود غذائی عناصر اور وٹامنز سر کی جلد کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ مگر اصل سوال یہ ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کے لیے کون سا بہتر ہے،کالی چائے یا سبز چائے؟
دونوں اقسام کی چائے اپنے اپنے انداز میں بالوں کی صحت بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ دونوں بالوں کی ضروریات کے مطابق کیسے فائدہ پہنچا سکتی ہیں؟
سبز چائے
سبز چائے دنیا بھر میں محبوب مشروب ہے جو کامیلیا سائنینسس کے پتے سے بنتی ہے۔ اس کا رنگ ہلکا سبز اور خوشبو قدرے جڑی بوٹیوں جیسی ہوتی ہے۔ اس میں کیفین کم لیکن امائنو ایسڈز اور پولی فینولز زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جلد اور بالوں کو قبل از وقت بڑھاپے اور سورج کی شعاعوں کے نقصانات سے بچاتے ہیں۔سبز چائے کا غسول سر کی جلد کی سوزش کم کرتا ہے، سکون بخشتا ہے اور بالوں کی جڑوں کو متحرک کرکے ان کی نشوونما کو بہتر بناتا ہے، اسی لیے یہ تقریباً ہر قسم کے بالوں کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
کالی چائے
کالی چائے بھی اسی پودے سے حاصل ہوتی ہے ،جس سے سبز چائے، مگر اس کے پتوں کو زیادہ آکسیڈائز کیا جاتا ہے، اسی لیے اس کا ذائقہ قدرے کڑوا اور تیز ہوتا ہے۔ یہ کیفین اور پولی فینولز سے بھرپور ہے جو بالوں اور سر کی جلد کو سورج کی تیزی اور ہیئر اسٹائلنگ ٹولز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔اس میں ایک ایسا مرکب بھی موجود ہوتا ہے جو ہارمون DHT کی سرگرمی کو روک سکتا ہے،یہ وہ ہارمون ہے جو بال جھڑنے کا اہم سبب سمجھا جاتا ہے۔
کالی چائے:
خشکی اور خشک فروۂ سر کو بہتر کرتی ہے۔
قبل از وقت سفید ہونے کو کم کرتی ہے۔
تیل کے اخراج کو متوازن کرتی ہے۔
کیفین کے باعث بالوں کی جڑوں کو فعال کرکے نمو بڑھاتی ہے۔
بالوں میں چمک پیدا کرتی ہے اور رنگ کو گہرا بناتی ہےغسل کے لیے چائے کیسے تیار کریں؟
ایک لیٹر اُبلتے ہوئے پانی میں 4 ٹی بیگ ڈالیں۔
انہیں 3 منٹ تک چھوڑ دیں۔
ٹی بیگز نکال کر پانی کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
شیمپو اور کنڈیشنر کے بعد اس غسول کو سر کی جلد پر ڈالیں۔
چند منٹ اچھی طرح مساج کریں تاکہ جڑوں میں جذب ہو جائے۔
اسے تقریباً آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں.
آخر میں صاف پانی سے دھو لیں۔
استعمال کی فریکوئنسی: ہفتے میں صرف ایک بار، تاکہ بال خشک نہ ہوں.
-
ارنڈی کے تیل کے صحت بخش فائدے، مصری ملکہ کلوپیٹرا بھی استعمال کرتی تھیں
ارنڈی کا تیل جو ایک گاڑھا نباتاتی تیل ہے، ارنڈی کے پودے کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے۔ ...
ایڈیٹر کی پسند -
لوگ آپ کے ساتھ سنجیدگی سے کیسے پیش آئیں؟ نفسیات کیا کہتی ہے؟
بہت سے لوگ صرف کمرے میں داخل ہوتے ہی یا بات کرتے ہی اپنے احترام کا احساس دلاتے ...
بين الاقوامى -
گرم پانی سے غسل کے فوائد، بلڈ پریشر کم کرتا اور ڈپریشن سے لڑتا ہے
ہفتے میں پانچ بار یا اس سے زیادہ گرم پانی سے نہانا دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو ...
ایڈیٹر کی پسند