حج سیزن

چھ لاکھ 61 ہزار عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

زمینی اور فضائی فاصلوں کو پاٹتے ہوئے دنیا بھر سے چھ لاکھ 61 ہزار 346 عازمین حج جمعرات کے روز مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ کی حج اور وزٹ کمیٹی نے حالیہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کے روز 75 ہزار 414 حاجی مدینہ پہنچے جن میں سے 31 ہزار 414 افراد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ پر 136 پروازوں کے ذریعے سے پہنچے ہیں۔

مدینہ کے امیگریشن سنٹر کے مطابق مدینہ میں 1038 پروازوں پر 41 ہزار چار عازمین مدینہ پہنچے جبکہ براستہ زمین مدینہ پہنچنے والے افراد کی تعداد 2390 ہے۔

عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے
عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے
عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے
عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے

اس کے علاوہ حرمین ہائی سپیڈ ٹرین پر 606 عازمین مدینہ پہنچے ہیں۔

عازمین کی مدینہ سے مکہ روانگی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز تک 5 لاکھ دو ہزار 455 عازمین روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 58 ہزار 840 نے جمعرات کی رات مدینہ میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے
عازمین حج کی مدینہ آمد۔ ایس پی اے

مدینہ میں ہوٹلوں کے کمروں میں اب بھی 47 فی صد گنجائش موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں