حجاج کرام کے لیے ہنگامی طبی امداد کی نئی ڈیجیٹل سروس ’’اسعفنی" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں حجاج کو صحت کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ’’ توکلنا‘‘ ایپلی کیشن نے حج سیزن 1446 میں اپنی جدید ڈیجیٹل خدمات کے حصے کے طور پر "اسعفنی" سروس کا آغاز کردیا۔ "اسعفنی" کا مطلب ’’ مجھے بچاؤ‘‘ ہے۔ یہ نئی سروس مقدس مقامات پر حجاج کو پیش آنے والی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرتی ہے۔

"اسعفنی" ایک اہم خدمت ہے جو حجاج کو ایپلی کیشن کے ذریعے آسان ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے ہنگامی طبی امداد طلب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس میں "ہنگامی کال" سروس بھی دستیاب ہے۔ اس سروس کے ذریعے "توکلنا" اور سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے درمیان تکنیکی انضمام کی بدولت ہنگامی صحت کی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

شعبہ صحت میں بہتری

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے صحت کے نظام نے گزشتہ سال کے مقابلے میں حجاج کے لیے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بستروں کی صلاحیت میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے اور 1200 سے زیادہ بستروں کی گنجائش والے 3 فیلڈ ہسپتالوں کو تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت نے اب تک حجاج کرام کے درمیان کسی بھی وبائی بیماری کا پتہ نہیں لگایا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب حجاج کرام کی حفاظت کے لیے ضروری صحت کی شرائط کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں