سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین کو منتقل کرنے یا ان کی نقل و حمل میں حصہ لینے والے تقریباً 397 افراد کو حج سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسمی انتظامی کمیٹیوں کے کام کے اعداد و شمار تقریباً 357 انتظامی فیصلوں تک پہنچ چکے ہیں۔
حجاج کرام کی نقل و حرکت
طلال الشلہوب نے حج کے لیے متحدہ میڈیا آپریشنز سنٹر کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ حج سکیورٹی فورسز ایک دقیق تنظیم کے مطابق عازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ نظام فورسز عازمین کی حفاظت اور خدمات کو یقینی بناتا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ حجاج کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز پر انحصار کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عازمین سے ہدایات پر عمل کرنے اور رہنمائی کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا یہ بیان سعودی عرب میں سٹیٹ سکیورٹی پریذیڈنسی کے اس بیان کے ساتھ ہی آیا ہے کہ حاجی ہماری نظروں میں ہیں اور خلاف ورزی کرنے والا ہماری گرفت میں ہے۔ سعودی عرب میں سکیورٹی نظام حج کے اہم مقامات پر نظم و نسق کو برقرار رکھنے پر زور دے رہا ہے۔
-
حج 2025: جڑواں نوجوانوں کا گروپ عازمین حج کی خدمت میں مصروف
سعودی عرب کی سکاؤٹس ایسوسی ایشن برائے حج میں چھ جڑواں نوجوان حج 2025 میں خدمات سر ...
حج -
مکہ مکرمہ:مشاعر مقدسہ پر 4700 سعودی اسکاؤٹس حجاج کی رہنمائی، مہمان نوازی میں مصروف
سعودی عرب کی عرب اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے حج سیزن 1446ھ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر ...
مشرق وسطی -
حج سیزن کے لیے مشاعر مقدسہ میں بجلی کی گنجائش میں 75 فیصد اضافہ
تین ارب ریال سے زائد لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل، ریکارڈ لوڈ کے لیے تیاریاں ...
مشرق وسطی