شامی اپوزیشن کے مذاکرات کاروں کے رشتہ دار رہا کیے جائیں
شامی رجیم سے امریکا کا مطالبہ
امریکا نے شامی حکومت پر جنیوا ٹو کے تحت ہونے والے مذاکرات کے دوران اپوزیشن کے مذاکراتی وفد میں شامل ارکان کے رشتہ دار گرفتار کرکے نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے یہ بات شام کے بارے میں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
امریکی ترجان نے اس موقع پر ان زیر حراست لیے گئے افراد کو غیر مشروط رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ شامی اپوزیشن کے وفد کو آزادانہ اور بحفاظت سیاسی عمل کی بحالی کیلیے کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
واضح رہے رواں ماہ کے دوران معطل ہونے والے جنیوا ٹو کے بعد شامی مسئلے کے حل کیلیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ اس صورتحال میں مختلف ممالک کے سفراء مذاکرات کو دوباہ ٹریک پر لانے کیلیے سرگرم ہیں جبکہ امریکا کا الزام ہے کہ بشار رجیم بھاری اسلحے اور بارود سے شامی اپوزیشن کے وفد کو دباو میں لانے کی کوشش میں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنیوا ٹو کے تعطل کے بعد روس میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کیلیے اگلے ہفتے کے دوران ماسکو کے دورے پر جا رہے ہیں۔ مذاکرات میں حالیہ تعطل کے بعد دونوں اعلی سفارت کاروں کی یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔
جان کیری روس کی طرف سے شام کو اسلحے کی فراہمی پر تنقید کرتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ '' سچی بات تو یہ ہے کہ روس بشارالاسد رجیم کو امداد فراہم کرنے میں اضافہ کر رہا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا '' میں نہیں سمجھتا کہ بشارالاسد کا ذہن تبدیل کرنے کیلیے تعمیری کوشش کی جا رہی ہے۔''
جان کیری نے کہا بشارالاسد جو کچھ کر رہا ہے یہ انتقامی، ناقبل فہم، ناقابل قبول اور توہین آمیز ہے۔'' یاد رہے کہ امریکا اور روس کے اعلی سفارت کاروں کے درمیان نظر آنے والی پیش رفت شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے پچھلے سال آئی تھی۔
-
بشار رجیم کی سنجیدگی بڑھانے کیلیے روس کوشش کرے: امریکا
شامی اپوزیشن مذاکرات میں بشار رجیم سے زیادہ سنجیدہ ہے: وینڈی شرمین
مشرق وسطی -
شام کیخلاف امریکا کی سائبر ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تیاری
صدر اوباما کے سائبر آپریشنز سے متعلق خفیہ حکم نامے پر دستخط
بين الاقوامى -
شامی اپوزیشن اتحاد کی جنیوا ٹو سے الگ رہنے کی دھمکی
دھمکی کی وجہ بانکی مون کیجانب سے ایران کو دی گئی دعوت بنی ہے
مشرق وسطی -
جنیوا ٹو میں شرکت کا فیصلہ، شامی اپوزیشن اتحاد میں دراڑ
بڑے دھڑے شامی قومی کونسل نے علیحدگی اختیار کر لی
مشرق وسطی -
شام جنیوا ٹو مذاکرات میں روڑے اٹکا رہا ہے، جان کیری
روس بشار الاسد کو مضبوط کر رہا ہے، اسے مذاکرات کا حامی ہونا چاہیے
مشرق وسطی -
کیمیائی ہتھیار تلفی، تیزی کیلیے روس شام پر دباو ڈالے: جان کیری
وزرائے خارجہ نے شام کیلیے امن مذاکرات کے اگلے راونڈ پر بھی بات کی
مشرق وسطی