''پاکستان زندہ باد'' نعرہ لگانے پر بھارتی سیاست دان گرفتار
پولیس نے ایس پی کے رہ نما کو وزیراعظم مودی کے خلاف نعرے بازی پر دھر لیا
بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے حزب اختلاف کی جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایک مقامی رہ نما کو پاکستان کے حق میں اور وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف نعرے بازی پر گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع شاملی میں پولیس نے سماج وادی پارٹی کے رہ نما محمود عالم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ نشے میں دھت تھے اور راہگیروں سے رقوم لوٹ رہے تھے۔
ایک پولیس افسر کے بہ قول اس دوران محمود عالم نے بآواز بلند ''پاکستان زندہ باد'' اور ''نریندرا مودی مردہ باد'' کے نعرے لگانے شروع کردیے جس کے بعد انھیں امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کو اس واقعہ کی مکمل چھان بین کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سماج وادی پارٹی کے رہ نما کے خلاف دائر کردہ ابتدائی درخواست میں ان پر غداری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کیس میں قانون پر مکمل درآمد کرے۔
ہندوستان ٹائمز میں گذشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سماج وادی پارٹی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے درمیان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے خلاف دھینگا مشتی ہوئی تھی۔ایس پی کے کارکنان ریلوے کرایوں میں اضافے پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ان کی بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت دس بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو بھی نذرآتش کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں اسی سال منعقدہ عام انتخابات میں بی جے پی کے ہاتھوں سماج وادی پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا اور اس کے بعد سے دونوں جماعتوں کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اس ریاست میں اسّی میں سے تہتر نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایس پی صرف پانچ نشستیں حاصل کر سکی تھی۔ماضی میں سماج وادی پارٹی اترپردیش میں پارلیمانی اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرتی رہی تھی۔
-
بھارت: جنسی زیادتی کا خوف، جینز برقی الارم سے لیس
خطرے کی صورت میں برقی الارم پولیس کو خبردار کردے گا
بين الاقوامى -
بھارت کے اہلِ تشیع عراق جنگ میں کُودنے کو تیار
مقاماتِ مقدسہ کے دفاع کے لیے ایک لاکھ افراد کے فارموں پر دستخط
بين الاقوامى -
پاک بھارت وزرائے اعظم کی خاندانی سطح پر دوستی شروع
شال اور ساڑھی کے تبادلے سے پہلے جذبہ محبت کا تبادلہ
پاكستان -
کشمیر: آرٹیکل 370 پر بحث، بھارت نواز بھی ناراض
اذان فجر کی بندش کا مطالبہ بھی ووٹ بنک بڑھانے کا نسخہ
پاكستان -
نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول
بھارت سے ہائی کمیشن اور سفارتی عملے کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ
پاكستان -
بھارت میں گائے کی انوکھی شادی میں پانچ ہزار مہمان
شادی کی تیاریوں پر 10 ہزار آسٹریلوی پاؤنڈ خرچ
بين الاقوامى