براک اوباما کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد
امریکی صدر براک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مقدس ماہ صیام کے آغاز پر مبارک باد دی ہے اور اسے نماز اور روزے کے ذریعے اخلاص اور خود احتسابی کے حصول کا وقت قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ''امریکی عوام کی طرف سے میں امریکا اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور انھیں رمضان کریم کہتا ہوں''۔
انھوں نے کہا کہ رمضان اخلاص اور لِلٰہیت کے حصول کا ذریعہ ہے۔اس میں مسلمان دن کو روزہ رکھتے ہیں اور رات کو تراویح کی نماز ادا کرتے ہیں۔یہ رسوم ہمیں مشترکہ اصولوں کی یاددہانی کراتی ہیں اور ان سے ہمیں انصاف ،ترقی ،روا داری اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اسلام کے کردار کی بھی یاددہانی ہوتی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر نے پاکستان ،اسرائیلی ،فلسطینی تنازعے اور عراق میں جاری بحران کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے۔
سعودی عرب اور دوسرے بہت سے مسلم ممالک میں اتوار 29 جون کو پہلا روزہ تھا اور پاکستان سمیت بعض ممالک میں سوموارسے رمضان کا آغاز ہوا ہے۔رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہے۔اس ماہ کے دوران مسلمان سحری سے لے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ کچھ نہیں کھاتے پیتے اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔
-
سعودی عرب میں اتوار سے رمضان المبارک کا آغاز
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور پہلا روزہ اتوار 29 جون کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 29 جون سے رمضان المبارک کا آغاز
سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ماہ صیام رمضان المبارک کا 29 جون اتوار سے ...
بين الاقوامى -
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کوئٹہ میں بے امنی کا راج
ایک ہی دن میں ہزارہ برادری کے چار افراد سمیت سات افراد قتل
پاكستان -
ذاتی مفاد کے لئے مذہب کا استعمال مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب
رمضان المبارک کے موقع پر سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام
بين الاقوامى