نئی فرانسیسی کابینہ میں دو مراکشی خواتین شامل
فرانس میں پہلی بار کسی خاتون کو تعلیم کا شعبہ سونپا گیا
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنی نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کے موقع پر کابینہ میں دو مراکشی نژاد خواتین کو بھی شامل کر لیا ہے۔
ان خواتین میں سے مریم الخومری کو شہری امور، یوتھ اور کھیل کی وزارت جبکہ نجات ولود بلقاسم کو وزیر تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ میڈیم نجات فرانسو اولاند کی پچھلی حکومت میں خواتین حقوق کی وزیر تھیں۔
سنہ 1977 میں شمالی مراکش کے شہر بنی شکر میں پیدا ہونے والی نجات بلقاسم فرانس میں تعلیم کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔
انہیں مئی 2012 میں خواتین کے حقوق کی وزارت اور حکومتی ترجمان کا عہدہ دیا گیا تھا مگر گذشتہ برس اپریل میں انہیں خواتین کے حقوق، شہری علاقوں، نوجوانوں اور کھیل کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔
الخومری 1978 میں مراکش کے شہر رباط میں پیدا ہوئیں۔ انہیں دو مرتبہ پیرس کی سٹی کونسل کا کونسلر منتخب کیا گیا اور اس کے علاوہ وہ پیرس کے میئر کے دفتر میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
-
فرانس میں نقاب پر پابندی 'قانونی' قرار دے دی گئی
یورپی عدالت نے اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ صادر کر دیا
بين الاقوامى -
شام میں 30 فرانسیسی جنگجو مارے جا چکے: صدر اولاند
جی سیون ممالک میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف تعاون پر اتفاق
بين الاقوامى -
اسرائیل نواز ریلی کے موقع پر پیرس میں بلوا پولیس تعنیات
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جمعرات کے روز اسرائیل کی حمایت میں نکالی جانے والی ...
بين الاقوامى