انجلینا جولی سیاست یا سفارت میں آنے کی آرزو مند
حقیقی تبدیلی کے لیے سیاست کی اہمیت بہت زیادہ ہے: جولی
ہالی وڈ میں اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت پانے والی اور 2012ء سے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی بنیادوں پر مصروف عمل رہنے والی انجلینا جولی نے سیاست ، سفارت یا حکومت میں سے کسی ایک میدان میں آنے کا عندیا دیا ہے۔
انجلینا جولی کے مطابق '' اگر آپ حقیقی معنوں میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو پھر آپ کے پاس ذمہ داری کا ہونا ضروری ہے، لیکن میری یہ ایماندارانہ رائے ہے کہ مجھے نہیں معلوم میں سیاست کے لیے زیادہ موزوں ہوں سفارت کاری کے لیے یا انتطامی امور کی انجام دہی کے لیے، البتہ میں ان شعبوں میں سے کسی ایک میں آنے کے لیے تیار ہوں۔''
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جولی نے کہا '' جب آپ انسانیت کے لیے کچھ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ سیاست کی کیا اہمیت ہے۔ ''
واضح رہے انجلینا جولی آج کل اقوام متحدہ کی نمائندہ کے طور پر انسانیت کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ 2012ء سے اب تک 40 سے زائد مشنوں پر مختلف ملکوں کا دورہ کر چکی ہیں ۔ پچھلے سال انسانی بنیادوں پر ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازی آسکر ایوارڈ بھی دیا چکا ہے۔
انہیں برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی طرف سے بھی پچھلے ہی ماہ بنکگھم محل میں ایک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ جنسی طور ظلم کا نشانہ بننے والوں کے لیے انجلیا جولی کی خدمات کے حوالے سے دیا گیا ہے۔
ان دنوں جولی کی نئی فلم '' ان بروکن '' کا انتظار کیا جا رہا ہے جو سابق اولمپین اور جنگ عظیم دوم میں بچ جانے والے جنگی قیدی لوئیس زیمپیرینی کی زندگی سے متعلق ہے۔ امکانی طور پر یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
-
انجلینا جولی 90 کی دہائی میں منشیات استعمال کرتی رہیں
انٹرنیٹ پر ویڈیو میں انکشاف، بریڈ پٹ سے رشتہ متاثر ہونے کا اندیشہ
بين الاقوامى -
انجلینا جولی کی لبنان میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات
منتظمین نے میڈیا اور پاپا رازیوں کو انجلینا سے دور رکھا
بين الاقوامى -
انجلینا جولی کا شام ۔ اردن سرحد پر قائم پناہ گزین کیمپ کا دورہ
"شام کے حالات اکیسویں صدی کا سنگین انسانی المیہ ہے"
مشرق وسطی