لبنان نے فوجی امداد کی ایرانی پیشکش ٹھکرا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان کی فوجی مدد کرنا چاہتا ہے مگر بیروت حکومت نے ان کی امداد کی پیش کش ٹھکرا دی ہے۔

عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایرانی ٹی وی 'العالم' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ تہران نے بیروت کو تحفے کے طور پر فوجی امداد کی پیش کی تھی لیکن ہمیں اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبنان کی مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل حکومت ایران کی پیشکش قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین علی شمحانی نے حالیہ دورہ لبنان کے موقع پر کہا کہ ان کا ملک بیروت کی فوجی امداد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان کو فوجی سازو سامان اور دیگر جنگی آلات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے مگر بیروت حکومت نے امریکی دبائو میں آ کر ہماری پیش کش ٹھکرا دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی’’ایسنا‘‘ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کسی ملک کو اسلحہ اور فوجی سامان فراہم نہیں کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں